موبائل فونز،موٹر سائیکلیں چھیننے کی ٹرپل سنچری کرنے والے ملزمان گرفتار

موبائل فونز،موٹر سائیکلیں چھیننے کی ٹرپل سنچری کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)موبائل فونز،موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں ڈبل،ٹرپل سنچری کرنے والے ملزمان گرفتار پاکستان رینجرز سندھ کی زیبو گوٹھ بلوچ کالونی۔۔۔

اورنگی ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی ڈکیتیوں میں ملوث دارو گروہ سے تعلق رکھنے والے 5 ملزمان گرفتار ملزمان میں اصغر عرف باغیچہ، عبدالوحید عرف سنیل، ظہور عرف علی، گلزار عرف کُراڑو اور عرفان علی شامل گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 عدد موبائل فون اور نقدی برآمدگرفتار ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لاڑکانہ،اورنگی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔ملزمان نے اب تک 200 سے زائد موٹرسائیکلیں، 300 سے زائد موبائل فونز اور تقریباً 50 سے 60 لاکھ روپے چھیننے کا انکشاف کیا۔ملزمان نے ڈکیتیوں کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک خاتون اور ایک تاجر کو گولی مار کر زخمی کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں