کے الیکٹرک اور کے ایم سی سے جواب طلب

کے الیکٹرک اور کے ایم سی  سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے بجلی کے بلوں میں شامل میونسپل ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواست پر کے الیکٹرک اور کے ایم سی کو کہ مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔

درخواست اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے گزشتہ برس میونسپل ٹیکس کے نفاذ کی مشروط اجازت دی تھی،عدالتی احکامات کے برعکس میئر کراچی نے کونسل سے منظوری نہیں لی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں