لاڑکانہ :تجارتی مراکز،مارکیٹوں میں آگ بجھانے کے آلات نصب

لاڑکانہ :تجارتی مراکز،مارکیٹوں میں آگ بجھانے کے آلات نصب

لاڑکانہ :تجارتی مراکز،مارکیٹوں میں آگ بجھانے کے آلات نصبریشم گلی، شاہی بازار، جیل بازار، موبائل مارکیٹ سمیت دیگر تجارتی مراکز شامل

لاڑکانہ (بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال کے بھائی اور چیئرمین دڑی ٹاؤن شاہ رخ انور سیال کی جانب سے شہر میں حالیہ آتشزدگی کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے لیے شہر کے تجارتی مراکز ریشم گلی، شاہی بازار، جیل بازار، موبائل مارکیٹ سمیت دیگر تجارتی مراکز اور دکانوں میں آگ بجھانے کے آلات (فائر ایکسٹنگوئشر)نصب کر دئیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ آتشزدگی کی صورتحال میں جانی اور مالی نقصان سے بچا جاسکے ۔ اس حوالے سے چیئرمین دڑی ٹاؤن شاہ رخ انور سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کے عوامی وژن کے تحت لاڑکانہ شہر میں حالیہ آتشزدگی کے واقعات کے پیش نظر عوام کی جان اور مال کے تحفظ کے لیے یہ اہم قدم اٹھایا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں آگ بجھانے کے آلات کی تنصیب کا مقصد ممکنہ آتشزدگی کے واقعات میں شہریوں کی جان اور مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے ، کیونکہ ان کے ذریعے ابتدائی مرحلے میں آگ پر قابو پا کر بڑے جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں