نوابشاہ:دوران حراست جاں بحق نوجوان کا مقدمہ درج ،5پولیس افسران نامزد
نواب شاہ (بیورو رپورٹ) نواب شاہ کے تھانہ بی سیکشن میں پولیس حراست کے دوران جاں بحق ہونے والے نوجوان ارشد بھٹی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ مقتول کے والد حاکم بھٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
جس میں پولیس کے پانچ افسران کو نامزد کیا گیا ہے ۔ایف آئی اے نواب شاہ کی جانب سے درج مقدمے میں ایس ایچ او شہدادپور عمران چانڈیو، ایس ایچ او بی سیکشن نواب شاہ اصغر شاہ، ہیڈ محرر رمضان بھٹی سمیت تین تفتیشی افسران کو شامل کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ کو مشکوک قرار دیا گیا ہے ، جبکہ مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔