سول اسپتال حیدرآباد، جامشورو میں ہیٹ اسٹروک وارڈ قائم
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد/ جامشورو کے میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر علی گوہر نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سول اسپتال حیدرآباد اور جامشورو میں ہیٹ اسٹروک وارڈ قائم کردیئے گئے۔
جن میں سینئر ڈاکٹروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ وارڈزمیں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہوکر آنے والے مریضوں کو ادویات، ٹیسٹ اور طبی امداد کی تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جہاں 24گھنٹے سینئر ڈاکٹرز اور عملہ متاثرہ مریضوں کی نگہداشت کیلئے موجود ہے۔