مویشی منڈی میں عیدِ قربان سے قبل ہی گہما گہمی ،55 ہزارجانورپہنچ گئے

مویشی منڈی میں عیدِ قربان سے قبل ہی گہما گہمی ،55 ہزارجانورپہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ناردرن بائی پاس پر قائم عوام دوست مویشی منڈی میں عیدِ قربان کی آمد سے قبل ہی گہما گہمی عروج پر ہے ملک بھر سے لائے جانے والے قربانی کے خوبصورت جانورکی تعداد 55 ہزار ہوگئی۔

 خوبصورت جانوروں میں لاہور سے تعلق رکھنے والے بیوپاری محمد امجد کے دو نایاب سفید بھینسے \\\'لال بادشاہ\\\' اور \\\'سلطان\\\' شہریوں اور خریداروں کی خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، بیوپاری محمد امجد کے مطابق ان بھینسوں کا تعلق چائنا کی نایاب نسل سے ہے جنہیں نہایت لاڈ پیار سے پالا گیا ہے ان کی صحت اور چمکدار سفید رنگت برقرار رکھنے کے لیے انہیں خصوصی خوراک دی جاتی ہے جس میں چنا، گندم کا آٹا، چوکر، کھل، دہی اور تازہ ہرا چارہ شامل ہے ،بیوپاری محمد امجد کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال کراچی کے شہریوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے منفرد جانور لاتے ہیں کیونکہ کراچی والے نایاب نسل کے جانوروں کی قدر کرنا جانتہیں،ایڈمنسٹریٹرطارق تنولی کے مطابق بیوپاریوں اور دور دراز سے آنے والے خریداروں کے درمیان رابطوں کو یقینی بنانے کے لیے منڈی میں عارضی سیلولر نیٹ ورک ٹاورز نصب کر دیئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں