نشے کا عادی شخص بجلی کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی فور کے چورنگی کے قریب ایک شخص بجلی کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہو گئی۔پولیس کے مطابق صورتحال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت ہائی ٹینشن لائن کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص پول کی بلندی پر موجود رہتے ہوئے نیچے اتارنے کی کوششوں کے دوران کودنے کی دھمکیاں دیتا رہا جس کے باعث آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔