اورنگی ٹاؤن:نجی اسکول میں طالبہ کی ہلاکت کامقدمہ درج

اورنگی ٹاؤن:نجی اسکول میں طالبہ کی ہلاکت کامقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13 سی میں نجی اسکول کی چھت سے گر کر 15 سالہ طالبہ کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹاؤن میں طالبہ کنزہ کے والد راجہ مہدی حسن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمہ اسکول کے پرنسپل و مالک حافظ ارشد اور کیمسٹری کی ٹیچر کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ قتل خطا کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ۔مدعی مقدمہ کا  دعویٰ ہے کہ اسکول مالک اور کیمسٹری کی ٹیچر کی غفلت لاپروائی کے باعث بیٹی کی موت ہوئی۔پولیس کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد سے اسکول مالک اور ٹیچر فرار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں