پولیس اور بااثر منشیات فروش میں گٹھ جوڑ کاانکشاف

 پولیس اور بااثر منشیات فروش میں گٹھ جوڑ کاانکشاف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے گڈاپ روڈ خلجی گوٹھ موڑ کے قریب پولیس چھاپے کے دوران انتہائی بااثر منشیات فروش علی شیر ٹالانی کو فرار کروانے کے واقعے کا مقدمہ سب انسپکٹر محمد نواز کے خلاف گڈاپ سٹی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ چھاپہ مار ٹیم کے انچارج انسپکٹر اشرف علی کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں پولیس اور بااثر منشیات فروش کے گٹھ جوڑسے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے ، ملزم علی شیر ٹالانی کو کس اعلیٰ پولیس افسر کے حکم پر سب انسپکٹر محمد نواز نے فرارکروایا، تحقیقات شروع کردی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں