ٹریفک حادثات میں راہگیر خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ، 8 زخمی

ٹریفک حادثات میں راہگیر خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ، 8 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شارع فیصل کارساز پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی شناخت فضل کے نام سے ہوئی ہے ۔سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جان کی بازی ہار گیا۔ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ۔ملیر میں انور بلوچ ریسٹورنٹ کے قریب بھی تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے راہگیر خاتون کو کچل دیا۔ خاتون کی شناخت حسینہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ نیشنل ہائی وے رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹینکر کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ اسے تیز رفتار ٹینکر نے رونڈ ڈالا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں