موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر میں عبداللہ ہارون روڈ پر واقع فیروز موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں کسٹمر بن کر آنے والے ملزمان دکاندار سے قیمتی موبائل فون لے کر فرار ہوگئے ۔
ملزمان نے موبائل فون دیکھنے کے بہانے دکاندار سے آئی فون 11 پرو میکس اور آئی فون 13 پرو میکس حاصل کیے اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے ۔