نارتھ کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا
کراچی(این این آئی)نارتھ کراچی کے علاقے کلیانہ سیکٹر 10 میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔
جہاں مہینے میں صرف ایک بار پانی کی فراہمی کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے ہیں۔ پانی کی مسلسل قلت کے باعث شہری مہنگے داموں واٹر ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں، جس سے گھریلو اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے واٹر کارپوریشن حکام سے فوری نوٹس لینے اور پانی کی باقاعدہ فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔