جعلی سرکاری نمائندے بننے والے دو ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

 جعلی سرکاری نمائندے بننے والے دو ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

کراچی(این این آئی)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے جعلی سرکاری نمائندے بن کر سرکاری لوگو اور نشان کے غیر قانونی استعمال میں ملوث دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان احتشام را اور شمائلہ خان نیشنل پیس فورس کمیٹی فار انٹرفیتھ ہارمونی پاکستان (NPFCIH) کے نام پر خود کو سرکاری نمائندہ ظاہر کرتے تھے ۔ملزمان واٹس ایپ پیغامات اور وزٹنگ کارڈز کے ذریعے خود کو حکومتی نمائندہ ظاہر کر کے ایف آئی اے افسران تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔دورانِ انکوائری ملزمان اپنے دعوں کے حق میں کوئی قانونی اختیار یا سرکاری نوٹیفکیشن پیش نہ کر سکے ۔ ملزمان کے موبائل فونز کے تجزیے کے دوران جعلی دستاویزات، ممبرشپ کارڈز اور حکومتِ پاکستان کے نشان والے جعلی نوٹیفکیشنز برآمد ہوئے ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں کے نام اور قومی نشان کے غلط استعمال میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں