شہری علاقوں کو تباہ ہونے نہیں دیں گے ، سلیم حیدر

شہری علاقوں کو تباہ ہونے نہیں  دیں گے ، سلیم حیدر

کراچی(این این آئی)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ عظیم تر کراچی کی تعمیر کیلئے ہر طبقہ فکر سے رابطہ کریں گے ، کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کو تباہ ہونے نہیں دیں گے۔

 آج جس طرح سے کراچی کے وسائل کو لوٹا جارہا ہے اور کراچی کو کھنڈر میں تبدیل کردیا گیا ہے اس کے بعد اب وہ دن دور نہیں جب کراچی سندھ کا ایک گوٹھ بن جائے گا۔ وہ کراچی ریذیڈنس فورم کے سربراہ اور سابق رکن سندھ اسمبلی جعفر علی کی دعوت پر ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ جس میں سیاسی، سماجی ، کاروباری ، ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں سابق بیوروکریٹ و چیف انجینئر سلیم صدیقی ، نواب راشد علی خان، کاشف زئی ، اختر روحیلہ، ڈاکٹر شبیر آرائیں ، راشد رضوی ایڈووکیٹ، ندیم بیگ ایڈووکیٹ سمیت دیگر نظریاتی کارکنوں اور ہمدردوں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں