ڈانس پارٹی پر چھاپہ 3ملزمان گرفتار

ڈانس پارٹی پر چھاپہ 3ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ ساحل پولیس کی فیا کیفے میں ڈانس پارٹی اور بلند آواز میوزک کے خلاف کارروائی۔

 تھانہ ساحل پولیس کو دورانِ گشت خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ فیا کیفے ، فیز8ڈی ایچ اے کراچی میں ڈانس پارٹی جاری ہے جہاں بلند آواز میں میوزک چلایا جا رہا ہے ، جس سے اطراف کے رہائشی شدید پریشانی کا شکار ہیں اطلاع موصول ہونے پر پولیس پارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ کیفے پر چھاپہ مارا اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،کارروائی کے دوران موقع سے 2 عدد بڑے اسپیکرز / ساؤنڈ سسٹم بھی برآمد کر لیے گئے ۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عمیر ولد سعید احمد ، عبدالمعیز ولد محبوب اور عرفات مسیح ولد صادق مسیح کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 164/2026تھانہ ساحل میں درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں