سیاسی کرپشن نے سندھ کی ترقی روک دی ، پاسبان

سیاسی کرپشن نے سندھ کی  ترقی روک دی ، پاسبان

کراچی(این این آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر جاری بدعنوانی عوام کے لئے ایک مسلسل عذاب بن چکی ہے ۔

 حکمران سیاستدانوں اور اعلیٰ بیوروکریسی کی ملی بھگت سے ایک ایسا منظم کرپشن سسٹم قائم ہو چکا ہے جو قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹ رہا ہے ۔ سندھ میں ترقیاتی منصوبے عوامی خدمت کے بجائے کمیشن، اقرباپروری اور سیاسی مفادات کا ذریعہ بن چکے ہیں۔ منصوبہ بندی سے لے کر ٹینڈرنگ، تعمیرات اور ادائیگیوں تک ہر مرحلے پر بے ضابطگیاں موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں