کارانداز اورپی بی اے کی دوروزہ ورکشاپ

کارانداز اورپی بی اے  کی دوروزہ ورکشاپ

کراچی (سٹی ڈیسک )کارانداز پاکستان نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے )کے اشتراک اور وزارتِ خزانہ کی معاونت سے ایمپیکٹ فنانس ٹریننگ: 2026 فرام ویلیو ٹو ویژ ‘‘کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

 ورکشاپ میں کمرشل بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروںاور سرمایہ کاری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے سینئر ماہرین نے شرکت کی۔ برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن، تھامس برَج نے کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کا انحصار بڑھتی ہوئی حد تک اس بات پر ہوگا کہ نجی سرمایہ کو مؤثر انداز میں متحرک کیا جا سکے ۔محصولات کے مشیر عدنان پاشا صدیقی نے کہا کہ استعدادِ کار میں اضافہ اور مہارتوں کی ترقی نہایت اہم ہے ۔ کارانداز کے چیئرپرسن، سید سلیم رضا نے ایمپیکٹ فنانس کے فروغ میں کارانداز کے کردار کو اجاگر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں