ہمدرد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام طبی کیمپ کا انعقاد
کراچی(سٹی ڈیسک)ہمدرد فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام فردوس کالونی، نزد لال مسجد ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
جو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بلا وقفہ جاری رہا۔ کیمپ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد، اسامہ بن اشرف نے کیا۔ اس موقع پر حاجی عبدالباری، غلام احمد خان اور دلاور عباس بھی موجود تھے ۔اسامہ بن اشرف نے کہا کہ یہ خدمات ادارے کے بانی شہید حکیم محمد سعید کی ملک و قوم سے محبت کا عملی ثبوت ہیں۔ ہمدرد فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید محمد ارسلان نے بتایا کہ اس سال بھی شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے کیمپ قائم کیے جا رہے ہیں۔