مرکزی مسلم لیگ کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مرکزی مسلم لیگ کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی(این این آئی)کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

ریلی آرٹس کونسل کراچی سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی۔ قیادت سندھ کے صدر فیصل ندیم اور کراچی کے صدر ندیم اعوان نے کی۔فیصل ندیم نے کہا ہم پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں ملک کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے ۔ پیٹرول کی قلت نہیں مگر عوامی ذلت ہوئی۔ مرکزی مسلم لیگ عوامی جماعت ہے حقوق کے لیے ہر سطح پر جائیں گے ۔ نوجوانوں کو منشیات میں مبتلا کرنے والوں کو رعایت نہیں۔ حکمران صرف اپنے بچوں کو اہمیت دیتے ہیں۔ تحریک شروع کر دی گئی ہے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ احمد ندیم اعوان نے کہا کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے شہری سراپا احتجاج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں