کینٹ ریزرویشن آفس میں جدید نشست دستیابی نظام نصب

 کینٹ ریزرویشن آفس میں جدید نشست دستیابی نظام نصب

کراچی(این این آئی)پاکستان ریلویز نے مسافروں کو جدید، تیز اور شفاف سہولیات فراہم کرنے کیلئے کراچی کینٹ ریزرویشن آفس میں جدید سیٹ ایویلیبلٹی ڈسپلے سسٹم نصب کر دیا ہے۔

جس کے ذریعے مسافر مختلف ٹرینوں میں دستیاب نشستوں کی تازہ ترین صورتحال فوری طور پر بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں گے ۔ریلوے حکام کے مطابق اس جدید نظام کا مقصد ریزرویشن آفس آنے والے مسافروں کو بروقت، درست اور آسان معلومات فراہم کرنا ہے ۔ اب مسافر مرکزی ہال میں نصب بڑی ڈیجیٹل اسکرین پر مختلف ٹرینوں کی دستیاب نشستوں، بکنگ کی صورتحال اور دیگر متعلقہ معلومات حقیقی وقت میں دیکھ سکیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں