زراعت ، اسپیس سائنس اور ماحولیاتی تحقیق پر کام شروع

زراعت ، اسپیس سائنس اور ماحولیاتی تحقیق پر کام شروع

مولانا بشیر فاروقی سینٹر فار اسپیس اور شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں معاہدہتعاون فیکلٹی اور طلبہ کے لیے اہم شعبوں میں نئے مواقع پیدا کرے گا،ڈاکٹرارمان

کراچی (این این آئی)سندھ میں زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، اسپیس سائنس، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے موضوع پر تحقیق کاآغاز کردیا گیا ۔شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی، شہید بینظیر آباد(نوا ب شاہ)اور مولانا محمد بشیر فاروقی سینٹر فار اسپیس سائنس، کلائمیٹولوجی اینڈ انوائرمنٹل ٹیکنالوجی کے مابین حال ہی میں طے پانے والے مفاہمتی یادداشت نامے کے بعد پہلی باضابطہ فالو اپ میٹنگ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ہیڈ آفس کراچی میں قائم امام احمد رضا یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز کے ڈائریکٹوریٹ میں منعقد ہوئی۔حالیہ اجلاس میں شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کی نمائندگی ڈاکٹر ارمان خانزادہ، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) اور ڈاکٹر جاوید احمد شیخ نے کی جبکہ میزبان ادارے کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر فیصل احمد خان آفریدی، ڈپٹی ڈائریکٹر مولانا بشیر فاروقی سینٹر فار اسپیس سائنس، کلائمیٹولوجی اینڈ انوائرمنٹل ٹیکنالوجی نے اجلاس کی میزبانی کی۔اجلاس میں سندھ کے زرعی و ماحولیاتی خطوں کے لیے اسپیس سائنس ایپلی کیشنز، کلائمیٹ ریزیلینس، جی آئی ایس، ریموٹ سینسنگ اور ماحولیاتی نگرانی کے شعبوں میں مشترکہ تحقیقی تجاویز تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر ارمان خانزادہ نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں