عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن، سالڈ ویسٹ بورڈ کا اہم اجلاس

عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن، سالڈ ویسٹ بورڈ کا اہم اجلاس

تمام اضلاع میں شکایتی کیمپ، انفارمیشن ڈیسک اور کلیکشن پوائنٹس قائم کرینگےبائیوڈیگریڈایبل بیگز تقسیم ، لینڈ فل سائٹس پر ٹرینچز تیارکررہے ،احسن رضا

کراچی(اسٹاف رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی ہدایت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن احسن رضا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر عیدالاضحی صفائی آپریشن اور آلائشیں اٹھانے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام سوک ایجنسیز اوربلدیاتی اداروں کے میونسپل کمشنرز کے افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں انتظامات، دستیاب وسائل اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن نے بتایاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تمام اضلاع میں انفارمیشن ڈیسک، شکایتی کیمپ اور کلیکشن پوائنٹس قائم کئے جائیں گے جبکہ شہریوں کی رہنمائی اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے ہر کیمپ میں دو شفٹوں میں عملہ تعینات کیا جائے گا۔قربانی کے جانوروں کی آلائشیں محفوظ طریقے سے تلف کرنے کیلئے شہریوں کو بائیوڈیگریڈایبل بیگز تقسیم کئے جائیں گے ، ان اقدامات کا مقصد شہر کو آلودگی، بدبو اور ماحولیاتی مسائل سے محفوظ رکھنا ہے جبکہ آلائشیں مدفون کرنے کیلئے لینڈ فل سائٹس پرٹرینچز تیار کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مشینری، گاڑیاں، چونے اور دیگر ضروری سامان کی بروقت دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ آلائشوں اور کچرے سے بھرے ٹرک کو ترپال سے مکمل ڈھانپ کر لینڈ فل سائٹس منتقل کیا جائے تاکہ تعفن اور آلودگی سے بچا جا سکے ۔ تمام آپریشن میں تمام سوک ایجنسیز کا آن بورڈ ہونا لازمی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں