گرمی کی شدت 46ڈگری تک محسوس کیے جانے کی پیشگوئی
کراچی(این این آئی)شہر قائد میں شدید گرمی اور حبس کی صورتحال برقرار ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدت 43 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیے جانے کی پیشگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا، تاہم نمی کے تناسب میں اضافے کے باعث گرمی کی شدت کہیں زیادہ محسوس کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں۔