ای او بی آئی کے سیکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات بند

ای او بی آئی کے سیکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات بند

کراچی(این این آئی)ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی)شدید انتظامی بحران کا شکار ہوگیا۔

 ادارے کے سیکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات بند کیے جانے کے بعد شدید بے چینی اور اضطراب کی فضا پیدا ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دو برس سے ادارے میں مستقل چیئرمین کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث انتظامی معاملات شدید متاثر ہوئے ہیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض بااثر افسران اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں۔ اسی سلسلے میں ای او بی آئی کے ڈائریکٹر محمد نعیم شوکت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سیکڑوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے زیر کفالت اہل خانہ کی طبی سہولیات غیر قانونی طور پر معطل کردی ہیں۔اس فیصلے کے بعد ملک بھر میں ای او بی آئی کے ریٹائرڈ ملازمین میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ، جبکہ متعدد بزرگ اور شدید بیمار پنشنرز علاج کی بروقت سہولت نہ ملنے کے باعث مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں