ریٹائرڈ بلدیاتی ملازمین کا عید الاضحی پر احتجاج کا فیصلہ

 ریٹائرڈ بلدیاتی ملازمین کا  عید الاضحی پر احتجاج کا فیصلہ

کراچی(این این آئی)کراچی کی ٹی ایم سیز کے 30 ہزار سے زائد ملازمین کی تنخواہوں میں عدم اضافے اور گیارہ ماہ کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے کے ایم سی ورکشاپ میں میونسپل ورکرز ٹریڈیونینز الائنس کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔جس کی صدرات الائنس کے صدر سید ذوالفقارشاہ نے کی۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب جبکہ لوکل گورنمنٹ نے فنڈز کے اجرا کیلیے سمری منظوری کیلیے روانہ کردی ہے تواس سلسلے میں پہلے محکمہ فنانس پر احتجاج کی کال دی جائے ۔اور کے ایم سی ہیڈ آفس پر اچانک احتجاج کی کال دی جائے ۔فنڈز کے اجرا کیلیے لائحہ عمل کو حتمی شکل بھی دی گئی۔اس سلسلے میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگر عیدالاضحی پر پینشن جاری نہ کی گئی تو بطور احتجاج پینشنرز کے ایم سی ہیڈ آفس کے سامنے عید اپنے بچوں ،فیملیوں کے ہمراہ منائیں گے ۔اجلاس میں الائنس رہنماؤں گل اسلام، انور بلوچ،حبیب الرحمن ،اللہ رکھا،الیاس خان جدون اور خواتین پنشنرز نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں