بچوں کی لڑائی میں بڑے کود گئے ،گھروں پر پتھراؤ،موٹرسائیکل نذرآتش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف بی ایریا دستگیر صوبہ نگر میں بچوں کے درمیان ہونے والی لڑائی شدت اختیار کرگئی۔
بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے دو گروپوں میں تصادم،علاقہ میدان جنگ بن گیا دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے کے گھروں پر پتھراؤ کیا گیا۔ مشتعل افراد نے ایک موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو گئے تاہم علاقائی پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرتے ہوئے چند افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔