اسٹیل مل سے چوری کے 12ملزمان پکڑے گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بن قاسم ٹاؤن پولیس نے گزشتہ چند دنوں میں اسٹیل مل سے لوہا، تمبا و اسکریپ چوری میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کیا۔
تھانہ بن قاسم پولیس نے چوری میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت تنویر علی، خادم حسین، خیر بخش، اللہ جوریو، اویس، ولی خان، محمد دانش، علی شیر، سلیم، عرفان، عمر اور محمد سمیر ے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 105 کلو سے زائد چوری شدہ الیکٹرونک پارٹس، کاپر وائر اور ٹولز برآمد ہوئے ۔گرفتار ملوث ملزمان اسٹیل مل سے اسکریپ چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔گرفتار ملزمان چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے ۔