مقابلے کے بعد گرفتار ملزم شہری کا قاتل نکلا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) تھانہ پیرآباد پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد گرفتار ملزم شہری کے قتل میں ملوث نکلا۔
گزشتہ شب پولیس مقابلے کے بعد ملزم عزیز عرف بگا ولد محمود الرحمٰن زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ملزم نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے پرویز ولد گلاب خان کو قتل کیا تھا۔ واقعہ 15 مئی 2026 کی شب بنارس میٹرو سنیما کے قریب پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ درج ہے ۔