جدید پولیسنگ کے لیے سکیورٹی ٹریننگ ہینڈ بک متعارف

جدید پولیسنگ کے لیے سکیورٹی ٹریننگ ہینڈ بک متعارف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی جانب سے سکیورٹی ٹریننگ ہینڈ بک متعارف ہینڈ بک جدید پولیسنگ اور سیکیورٹی تربیت کے لیے تیار کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد نے صدرِ پاکستان کو ہینڈ بک باضابطہ طور پر پیش کی۔ ہینڈ بک ایس ایس یو کی جانب سے تیار کردہ ایک جامع تربیتی دستاویز ہے ، ہینڈ بک کا مقصد جدید اور معیاری پولیس تربیت کو فروغ دینا ہے ۔ کتاب میں انسدادِ دہشت گردی، سائبر سکیورٹی اور ایمرجنسی رسپانس کے حوالے سے مضامین شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں