میرپور خاص:نماز عید کے مقامات کی فوری صفائی کے احکامات

میرپور خاص:نماز عید کے مقامات کی فوری صفائی کے احکامات

مرکزی عیدگاہوں، مساجد، امام بارگاہوں، کھلے مقامات کی صفائی یقینی بنائی جائے ، میئرنمازیوں کے راستوں پرصفائی کے ساتھ چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے ، عبدالرؤف

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)عیدالاضحی سے قبل شہر کی تمام مرکزی عید گاہوں،امام بارگاہوں مساجد اور کھلے مقامات پر صفائی ستھرائی کے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے میئر عبدالرؤف غوری کی کارپوریشن عملے کو سخت ہدایات جاری تفصیلات کے مطابق میرپورخاص مئیر عبدالروف غوری کی جانب سے کارپوریشن افسران اور دیگر افسران اور عملے کو فوری ہدایت جاری کرتے ہوئے شہر بھر کے مرکزی عید گاہوں اور کھلے مقاماتِ مساجد اور امام بارگاہوں میں عیدالاضحی کی نماز کے لیے خصوصی صفائی ستھرائی اقدامات کو حتمی شکل دے دی ، میئر عبدالرؤف غوری نے مرکزی عید گاہ کھار پاڑہ، مکہ عید گاہ چاندنی چوک، کالونی گراؤنڈ، سٹلائٹ ٹاؤن، دو نمبر گراؤنڈ، پاک کالونی گراؤنڈ سمیت دیگر کھلے مقامات سمیت مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور دیگر نمازیوں کو سہولیات کے لیے افسران سمیت عملے کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے منتظمین سے مسلسل رابطے اور تعاون کی بھی ہدایت جاری کی ہے ، اس حوالے سے میئر عبدالرؤف غوری نے تمام یوسی چیئرمین کو بھی ہدایت جاری کی کہ عید گاہوں کھلے مقامات مساجد امام بارگاہوں کے اطراف نمازیوں کے راستوں کو صاف ستھرا اور چونے کا چھڑکاؤ لازمی کیا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات پیش نہ آئیں میئر عبدالرؤف غوری نے اپنے عملے کو بھی ہدایت جاری کی کہ کارپوریشن کی حدود میں آنے والی شاہراہوں پر ستھرائی کے ساتھ چونے کی لائٹنگ سمیت افسران سے تعاون اور رابطہ رکھا جائے ، انھوں نے تمام عملے کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے انتظامات کو مانیٹر کرنے کے لیے افسران کو مزید ہدایات جاری کردیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں