مقتول نقیب اللہ محسود کے سات سالہ بیٹے کابیان حلفی عدالت میں جمع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے دوران مقتول نقیب اللہ محسود کے سات سالہ بیٹے عاطف کی جانب سے بیان حلفی جمع کرادیا گیا۔۔۔
جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ والدہ معاشرتی روایات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جبکہ دادا کے انتقال کے بعد چچا نے اپیلیں دائر کیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران مقتول کے بیٹے عاطف کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا کہ وہ کم عمر تھے اس لیے قانونی معاملات کو خود نہیں دیکھ سکتے تھے ۔والدہ سماجی اور قبائلی روایات کے باعث پیش نہیں ہوئیں۔