گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹ کے  کرایوں میں کمی کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹرز سمیت ہر پاکستانی کو ریلیف ملتا ہے ، جنگی حالات کی وجہ سے ملک میں امپورٹ ایکسپورٹ میں انتہا درجے کی کمی واقع ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے کام کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے ۔جنگی حالات اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہمارا ٹرانسپورٹ کا کام بہت متاثر ہوا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں