چیئرمین لیاقت آبادٹاؤن کا کلیکشن پوائنٹس کا دورہ
کراچی (این این آئی)چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے عیدالاضحی کے پہلے ، دوسرے اور تیسرے روز ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کی جانب سے قائم کردہ کلیکشن پوائنٹس کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، آلائشیں اٹھانے اور قربانی کے بعد صفائی کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن طفل اور ان کی ٹیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔ چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن طفضل اور عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آلائشیں اٹھانے ، کلیکشن پوائنٹس کے انتظامات اور صفائی کے عمل کو مزید مثر اور منظم بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے تاکید کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو فوری طور پر ٹھکانے لگایا جائے ۔