فریئر ہال لائبریری پر قبضے کی کوشش سے متعلق فلم کا ٹریلر جاری
کراچی(سٹی ڈیسک)شہر قائد میں قائم تاریخی ورثے فریئر ہال کی لائبریری پر قبضے کی کوشش سے متعلق بنائی جانے والی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
جس میں ایک فکری تحریک، ادبی ورثے کے تحفظ کے فکر و مکالمے کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔کراچی کی تاریخی اورنو آبادیاتی طرزِ تعمیرکے حامل تاریخی ورثے فریئرہال لائبریری، جہاں تقریباً 70 ہزار محفوظ کتابوں، دلکش پس منظر میں فلم ویلکور ایک سنسنی خیز ادبی ڈرامے کے طورپر ابھر کرسامنے آئی ہے ۔فلم کی کہانی ایک فرضی تاریخی لائبریری کو درپیش خطرے کے گرد گھومتی ہے ، جس میں ایسے پراسرار واقعے کو بیان کیا گیا کہ ایک بارسوخ زمیندارکے بیٹے کی جانب سے جعلی وصیت کے ذریعے لائبریری پرقبضے کی کوشش کی جاتی ہے۔