کراچی کو کھنڈرات میں تبدیل کیا جا رہا ہے ،سلیم ترابی

کراچی کو کھنڈرات میں تبدیل  کیا جا رہا ہے ،سلیم ترابی

کراچی(این این آئی)مرکزی میلاد الائنس پاکستان کے بانی چیف آرگنائزرمحمد سلیم قادری نے کہا ہے کہ کراچی شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر عمل کیا جا رہا ہے۔

 شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہوتے جا رہے ہیں جبکہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سیوریج کا نظام تباہ، پانی کی قلت سنگین اور ٹریفک کا نظام بدترین صورتحال اختیار کرچکا ہے ، مگر متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روشنیوں کا شہر کراچی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن افسوس کہ یہی شہر آج مسائلستان بن چکا ہے ، جگہ جگہ کھدائی، کچرے کے ڈھیر، بدترین انفرااسٹرکچر اور نااہلی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران صرف دعووں اور اعلانات تک محدود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں