مہنگائی کے طوفان کا سبب کرپشن ہے ، طارق مدنی

مہنگائی کے طوفان کا سبب  کرپشن ہے ، طارق مدنی

کراچی (این این آئی) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی اوردیگرنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کے طوفان کا سبب کرپشن و بدعنوانی ہے اور کرپشن و بد عنوانی ہی ملک کو دیمک کی طرح چاٹ بھی رہی ہے۔

 لیکن اس کے باوجود کرپشن کے خلاف کوئی سخت قانون سازی نہیں کی جارہی ہے بلکہ اسے کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے جو بہت بڑا المیہ ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی اکٹریت بھوک غربت افلاس و محرومی کی زندگی بسر کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریب آدمی کے کمزور کاندھوں میں مہنگائی کے طوفان اور ظالمانہ ٹیکسوں کا بوجھ اٹھانے کی اب مزید سکت نہیں ہے ،اگر آئی ایم ایف کے ڈکٹیشن پر عوام پر ٹیکسوں کے نئے بوجھ ڈالے گئے تو بھرپور احتجاج کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں