کم از کم اُجرت 80 ہزار روپے مقرر کی جائے ،لیاقت ساہی
کراچی (آئی این پی) مزدور رہنما لیاقت علی ساہی نے آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق حکومت آئندہ ہفتے بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔
تاہم گردش کرنے والی خبروں اور تجاویز سے یہ تاثر ملتا ہے کہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے مزید دبایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے ۔ مہنگائی کے تعین کے لیے استعمال ہونے والی باسکٹ اور انڈیکس عام شہری کی حقیقی ضروریات اور اخراجات کی درست عکاسی نہیں کرتے ، جس کے باعث سرکاری اعداد و شمار میں مہنگائی کم دکھائی جاتی ہے۔