کرنٹ لگنے سے نامعلوم شخص چل بسا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرنٹ لگنے کے واقعے میں ایک نامعلوم شخص چل بسا۔تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کباڑ مارکیٹ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔علاوہ ازیں شیرشاہ پل سے گلبائی جانے والی سڑک پر رکشہ الٹنے کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک مرد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔