پانی کی عدم فراہمی پر نارتھ کراچی کے مکینوں کااحتجاج
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نارتھ کراچی میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین بڑی تعداد میں ناگن چورنگی کے قریب جمع ہوگئے اور سڑک کر ٹریفک کیلئے بند کردیا ۔ احتجاج کے باعث راشد منہاس روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز گزر جانے کے باوجود گھروں میں پانی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی، جبکہ بجلی کی قلت نے بھی شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پانی کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنا والا احتجاج پولیس سے مذاکرات کے بعد ختم کرکے سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔