پاکستانی نژاد امریکی شہری کے اغوا کا ڈراپ سین

پاکستانی نژاد امریکی شہری  کے اغوا کا ڈراپ سین

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد امریکی شہری زید منیر کے اغواکا ڈراپ سین ہو گیا۔

شاہ فیصل کالونی پولیس نے زید منیر کو ڈھونڈ کر حیدر آباد سے کراچی منتقل کر دیا۔ زید منیر حیدرآباد کے ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھا۔زیدمنیر کے مبینہ اغوا کا مقدمہ چند روز پہلے تھانہ شاہ فیصل کالونی میں درج ہوا تھا۔زید منیر نے پولیس کو بیان دیا کہ میں اپنی مرضی سے شادی کرنے حیدرآباد گیا تھا اور اس حوالے سے بہن کو بتایا تھا میں حیدر آباد جا رہا ہوں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی کے بعدزید منیر کو رشتے داروں کے حوالے کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں