نان کسٹم ایرانی پٹرول فروخت کرنے والا گرفتار
کراچی(اے پی پی)کراچی کے علاقے مومن آباد کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 80 لٹر ایرانی پٹرول برآمد کرلیا۔
اتوار کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق پولیس نے گرفتارملزم مزمل ولد شاہد پرویز کو برآمدشدہ پیٹرول سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا ہے ۔علاوہ ازیں پشاوری آئس کریم سروس روڈ 2Kبس اسٹاپ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 2مبینہ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2پستول بمعہ لوڈ میگزین ،موبائل فونز اور 2موٹر سائیکلیں برآمدکرلیں۔