ڈاکٹر خالد مقبول کی کامران اختر سے تعزیت

ڈاکٹر خالد مقبول کی کامران  اختر سے تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن کامران اختر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان غم کی اس گھڑی میں کامران اختر اور سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کی شریک ہے ۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج(پیر کو )بعد نمازِ مغرب سعید آباد سیکٹر ڈی تھری میں واقع صلاح الدین ایوبی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں