آئندہ بجٹ میں کم از کم اجرت میں اضافہ زیر غور،ترجمان سندھ حکومت

آئندہ بجٹ میں کم از کم اجرت میں اضافہ زیر غور،ترجمان سندھ حکومت

کراچی (آئی این پی)حکومتِ سندھ کے ترجمان سکھدیو ہیمنانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت آئندہ صوبائی بجٹ میں محنت کشوں، کم آمدن والے خاندانوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے ، جن میں کم از کم اجرت میں نمایاں اضافہ بھی شامل ہے ۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ اسی مقصد کے تحت مالی نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے لیے زیادہ سے زیادہ مالی گنجائش پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کم از کم اجرت اور دیگر ریلیف اقدامات سے متعلق مختلف تجاویز زیر غور ہیں، جبکہ حتمی فیصلہ صوبے کی مالی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 2008 سے اب تک کم از کم اجرت 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 ہزار روپے تک کی جاچکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں