کورنگی میں خواتین نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے کورنگی میں خواتین نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، کورنگی نمبر 6 مارکیٹ کے قریب دکان میں ڈکیتی کی نیت سے آئے ، ملزمان خواتین کی جانب سے مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔
عینی شاہدین کے مطابق 4 مسلح ڈاکو کورنگی نمبر 6 میں واقع مارکیٹ میں کاسمیٹک کی دکان میں داخل ہوئے ، دکان میں خواتین خریدار بھی موجود تھیں۔ خواتین نے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا، ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ،دکان میں خواتین کے ہمراہ بچے بھی تھے ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔