شہری املاک کا ریکارڈ عوام کے سامنے لایا جائے ،جماعت اسلامی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ ہل پارک، دیگر شہری املاک کا تمام ریکارڈ عوام کے سامنے لایا جائے ، مرتضیٰ وہاب واضح بتائیں اگر ہل پارک کی زمین ہے تو کے ایم سی نے این اوسی کیوں دی؟۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ میئر کراچی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے حقائق مسخ کر رہے ہیں۔ کراچی کی ایک ایک انچ زمین عوام کی امانت ہے ، اس کا تحفظ ضروری ہے ، ایم کیو ایم کراچی کے سیکڑوں پارک ہڑپ کرگئی اب پی پی یہی کام کر رہی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ صفائی کے مثالی انتظامات کے دعوے ، کمی بیشی کے اعتراف میں واضح تضاد ہے ۔