بلدیاتی ملازمین کا تنخواہوں ،پنشن کی عدم ادائیگی پراحتجاج کا اعلان
کراچی (این این آئی)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ تاحال تنخواہوں پنشن کے حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔
جس سے ملازمین بے یقینی کا شکار ہوگئے ہیں۔صوبہ سندھ میں بجٹ کے حوالے سے ملازم اتحاد میں شامل تنظیموں کی جانب سے پیر (آج) کو کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا جائے گا۔بلدیہ کے ملازمین و پنشنرز کو گزشتہ برس کی اضافہ کردہ تنخواہیں اور پنشن ادا نہ کرنے پر15 جون کو بلدیہ عظمیٰ ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔