کیپٹن صفدر نے پیپلز پارٹی کی چیخیں نکلوا دیں، ن لیگ

 کیپٹن صفدر نے پیپلز پارٹی کی چیخیں نکلوا دیں، ن لیگ

اب سندھ کارڈ نہیں چلے گا کیونکہ عوام سیاسی شعور حاصل کر چکے ہیںسندھ حکومت تنقید سے بچنے کیلئے سیاسی بیانات دے رہی ہے ،اسد عثمانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ کیپٹن صفدر کی کوئی حیثیت نہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کیپٹن صفدر نے پیپلز پارٹی کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی یہ جان لے کہ اب سندھ کارڈ نہیں چلے گا کیونکہ عوام سیاسی شعور حاصل کر چکے ہیں اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے کر رہے ہیں۔ اسد عثمانی نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو شرمندہ ہونا ہے تو انہیں کراچی کو کھنڈر بنانے ، پانی کی قلت پیدا ہونے اور شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگنے پر شرمندہ ہونا چاہیے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شرجیل میمن گلگت بلتستان میں اپنی جماعت کی ممکنہ شکست سے خوفزدہ ہیں اور پیپلز پارٹی کو وہاں شکست کی تیاری کر لینی چاہیے ۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) سندھ نے مزید کہا کہ شرجیل میمن کا کراچی کو ترقی میں نمبر ون قرار دینا ان کی غلط فہمی کا ثبوت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے مسائل سب کے سامنے ہیں اور عوام روزانہ ان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسد عثمانی نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے تنقید سے بچنے کے لیے سیاسی بیانات دے رہی ہے ، جبکہ عوام بنیادی سہولیات کے فقدان، پانی کے بحران اور بلدیاتی مسائل سے دوچار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں