صفائی کیلئے نکاٹی کو مشینری وعملہ فراہمی کافیصلہ

صفائی کیلئے نکاٹی کو مشینری وعملہ فراہمی کافیصلہ

سالڈ ویسٹ بورڈصبا چورنگی کومکمل صاف کرکے نکاٹی کے حوالے کرے گاصنعتوں سے کچرا اٹھانے کیلئے بیگزبھی فراہم کئے جائیں گے ،طارق نظامانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی سربراہی میں شہر کے سب سے بڑے صنعتی علاقے میں ویسٹ مینجمنٹ سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اہم پیش رفت کا آغاز ہوگیا ہے ۔اس سلسلے میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ نے ضلع وسطی میں نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان،سینئرنائب صدر شبیر اسمعیل، جنرل سیکریٹری ایس کے شاہ، ڈائریکٹر ضلع وسطی ارشاد آرائیں اور دیگر ممبران موجود تھے ۔اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، نارتھ کراچی صنعتی علاقوں میں ویسٹ مینجمنٹ سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لئے مشینری اور عملے کے تین سیٹ نکاٹی کو فراہم کرے گا جو صرف صنعتی علاقوں میں صفائی کا کام انجام دیں گے ۔اس کے علاوہ صنعتی علاقوں میں صنعتوں سے کچرا اٹھانے کے لئے بیگز فراہم کئے جائیں گے انکے سائز فراہم کئے جائیں گے ۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے فیز میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی 10 ہزار بیگز فراہم کرے گا اس کے بعد نکاٹی اور ایس ایس ڈبلیوایم بی مشترکہ طور پر بیگ بنوائیں گے ۔اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایس ایس ڈبلیوایم بی صبا چورنگی کومکمل صاف کرکے نکاٹی کے حوالے کرے گا۔ نکاٹی نے یقین دہانی کرائی کہ چورنگی کی بیوٹیفکیشن کے بعد ماڈل چورنگی بنائی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں