گھوٹکی:خسرہ کے باعث دو کمسن بچے جاں بحق ہو گئے

گھوٹکی:خسرہ کے باعث  دو کمسن بچے جاں بحق ہو گئے

گھوٹکی(نمائندہ دنیا)ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے گاؤں مور خان سندرانی میں خسرہ کے باعث دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ علاقے میں مزید کیسز سامنے آنے لگے ہیں جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق گاؤں مور خان سندرانی کے رہائشی صابر سندرانی کی کمسن بیٹی خسرہ کے مرض میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئی، جبکہ اسی گاؤں کے رہائشی صدر سندرانی کا بیٹا بھی خسرہ کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ دونوں بچوں کی اموات کے بعد علاقے میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں