پراسیکیوٹر جنرل سندھ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا حکمنامہ

پراسیکیوٹر جنرل سندھ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا حکمنامہ

پراسیکیوٹرز چالان پر اپنی آزادانہ اور تحریری رائے ضرور ریکارڈ کریں،سرکلرجاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پراسیکیوٹر جنرل سندھ بیرسٹر غلام شبیر شاہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا حکم نامہ، تمام پراسیکیوٹرز کو چالانوں کی جانچ پڑتال، قانون کے آزادانہ اطلاق اور مقدمات کے موثر و منصفانہ انعقاد سے متعلق نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی عبوری یا حتمی چالان بغیر آزادانہ غور و فکر اور قانونی جانچ کے عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چالان اور تفتیشی رپورٹ کی اسکروٹنی پراسیکیوشن کے اہم ترین فرائض میں شامل ہے ۔تفتیشی اداروں کا کام حقائق جمع کرنا ہے جبکہ قانون کا درست اطلاق اور حتمی قانونی رائے قائم کرنا صرف پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کا اختیار ہے ۔ چونکہ مقدمے کی پیروی اور عدالت میں الزام ثابت کرنے کی ذمہ داری پراسیکیوشن پر عائد ہوتی ہے ، اس لیے پراسیکیوٹرز کسی بھی ایسے مقدمے کی پیروی نہ کریں جسے وہ قانونی طور پر قابلِ تعزیر نہ سمجھتے ہوں۔ ہدایت کی گئی ہے کہ تمام پراسیکیوٹرز چالان پر اپنی آزادانہ اور تحریری رائے ضرور ریکارڈ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں